اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے 27 ستمبر لانگ مارچ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی چندہ مہم سے متعلق دلچسپ ٹویٹ کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اکبر ایس بابر نے لکھا کہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے پی ٹی آئی کی خود ساختہ قیادت نے ایک نئی ’’چندہ‘‘ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے تلخ تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے ’’چندہ‘‘ دینے والوں کو ’’چندہ‘‘ لینے والوں سے “money back guarantee کا بیان حلفی ضرور لینا چاہیے۔
بانی رہنما نے کہا کہ بیان حلفی میں ضمانت دی جائے کہ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کی منسوخی (overtaken by events) کی صورت میں تمام رقم واپس کر دی جائے گی۔
پی ٹی آئی کے بانی رہنما نے یہ بھی لکھا کہ پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی!!!
