تہران(آئی پی ایس )امریکی سینیٹ کام نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ناکہ بندی سے اب تک 23 بحری جہازوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے، آبنائے ہرمز میں مکمل طور پر ناکہ بندی برقرار رہے گی ۔تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹ کا م کا کہنا تھا کہ ایرانی بندرگاہوں کی طرف آنے اور جانیوالے بحری جہازوں کی ناکہ بندی کی جارہی ہے۔دوسری جانب آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
برطانوی میری ٹائم ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب عمان سے تقریبا 20 ناٹیکل میل دور ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں پاسدارانِ انقلاب کی دو کشتیوں سے فائرنگ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں آئل ٹینکر اور اس کا عملہ محفوظ رہا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دیرپا امن کیلئے مصر اور پاکستان ایک فریم ورک پر کام کررہے ہیں۔مصری وزیرخارجہ ڈاکٹر بدرعبدالعاطی نے اپنے بیان میں کہاپاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ وسیع علاقائی کوششوں پر متفق ہیں،فریم ورک کا مقصد کشیدگی کو دوبارہ بڑھنے سے روکنا ہے،فریم ورک میں خلیجی ریاستوں کے تحفظ، توانائی کی منڈیوں کے استحکام پر زور دیا گیا ہے۔ مزید کہا مصر،ترکی، پاکستان اور سعودی عرب مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ حالات دوبارہ خراب نہ ہوں اور جنگ کے بعد امن کا نظام بنایا جا سکے۔
