واشنگٹن(آئی پی ایس )ٹرمپ نے ایران سے جاری مذاکرات میں عندیہ دیا ہے کہ کل ایک سرپراز ہوسکتا ہے تاہم انہوں نے وضاحت دینے سے انکار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے بتایا کہ ہمیں 20 منٹ پہلے کچھ اچھی خبر ملی ہے اور مشرق وسطی میں ایران کے ساتھ سب کچھ بہت اچھا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ اس کے بارے میں جلد سنیں گے، ایک “ذہین شخصیت” کل وائٹ ہاس کا دورہ کرے گی، ایسی شخصیت جو اپنے ملک کے بارے میں بھی اور دوسرے ملک بارے میں بھی سوچتی ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وائٹ ہاس میں ایک نیوز کانفرنس بھی کی جائے گی۔ ٹرمپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے اور ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت کوئی مالی تبادلہ نہیں ہوگا۔
