Saturday, April 18, 2026
ہومتازہ ترینپاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا کردیا گیا

پاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا کردیا گیا

اسلام آباد: (آئی پی ایس) عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات سامنے آنے لگے، پاکستان میں لائٹ ڈیزل اور جیٹ فیول بھی سستا کردیا گیا ۔
پاکستان میں لائٹ ڈیزل کی قیمت میں70.04 روپےفی لٹر کمی کردی گئی ہے،جیٹ فیول 23روپے 59پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت399.72 روپے سے کم ہوکر299.32 روپے فی لٹر ہوگئی، جیٹ فیول کی قیمت494.71 سے کم ہو کر 471.01 روپے فی لٹر ہو گئی۔

اس سے قبل ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔