لاہور(آئی پی ایس)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے 6 فلیگ شپ ہیلتھ پراجیکٹس نے اہم کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔ مختصر ترین مدت میں 2 کروڑ 10 لاکھ مریضوں کو فیلڈ اسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے علاج اور طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔اسی دوران 30 ہزار سے زیادہ مریضوں کو گھر بیٹھے انسولین، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کی مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
کلینک آن ویل کے تحت ایک کروڑ 82 لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا، 70 لاکھ الٹراسانڈ اور 12 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ فیلڈ اسپتالوں میں 28 لاکھ مریض آئے جبکہ 4 لاکھ 48 ہزار 468 لیب ٹیسٹ اور ایک لاکھ 70 ہزار 772 ایکسرے و الٹراسانڈ کیے گئے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1217 مراکز صحت کی ری ویمپنگ مکمل کی گئی ہے۔ فیز ون میں 1026 بنیادی مراکز صحت اور 191 دیہی مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا گیا۔
فیز ٹو میں 433 بنیادی مراکز صحت اور 81 آر ایچ سی کی ری ویمپنگ مکمل ہوئی، جبکہ فیز تھری میں 895 مراکز صحت کی تعمیر و بحالی تیزی سے جاری ہے۔ذیابیطس کے 2242 مریضوں کو 2،2 ماہ کی انسولین گھر پر فراہم کی گئی۔ ہیپاٹائٹس کے 14 ہزار 286 اور ٹی بی کے 13 ہزار 864 مریضوں کو بھی 2،2 ماہ کی ادویات گھر پہنچائی گئیں۔
کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز نے پنجاب بھر میں 6 کروڑ 30 لاکھ افراد کی رجسٹریشن مکمل کی، 80 لاکھ گھرانوں اور ایک کروڑ گھروں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔ جی آئی ایس ٹیم نے 58 ہزار 571 ایریا میپنگ بھی مکمل کی۔پنجاب بھر میں 251 سرویلنس اسسٹنٹس اسپتالوں اور مراکز صحت کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ٹریکنگ کررہے ہیں، جبکہ ہر مریض کو اوسطا 5 منٹ میں علاج شروع کیا جا رہا ہے۔
جہلم، جھنگ، میانوالی اور وہاڑی کے ضلعی اسپتالوں میں امراض قلب کے مراکز اور کیتھ لیب منصوبے کے تحت 1628 پروسیجرز کیے گئے۔ ان میں 1055 انجیوگرافی، 559 انجیوپلاسٹی، 12 پرائمری پی سی آئی اور 2 عارضی پیس میکر شامل ہیں۔
