ہومکالم وبلاگزبلاگزاختلاف رائے کریں مگر شائستگی سے

اختلاف رائے کریں مگر شائستگی سے

تحریر: فرزین تارڑ
@FarzeenTarar
کیا آپ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کمنٹ کرنے کا درست طریقہ معلوم ہے؟
‎اگر نہیں تو ہم بتادیتے ہیں!!
آپ کسی تحریر، کسی بات، یا کسی کی پوسٹ کے متن سے متفق نہیں تو یہ آپ کا حق ہے۔ لیکن ضروری نہیں اس شخص کا منہ توڑ دیا جائے.سخت ترین الفاظ میں طنزیہ یا تضحیک آمیز تبصرہ ہی کیا جائے۔ کوشش کریں شائستہ انداز میں اختلاف کا اظہار کر دیں۔ یہ انداز کیا ہے؟
یہ ہے علمی انداز اور اس میں دو چیزیں ہیں:
اوّل: یک لفظی یا دو لفظی سویپنگ ریمارک دینے کی بجائے جس نکتہ سے اختلاف ہے، اس کے مخالف کوئی دلیل یا مثال پیش کی جائے۔
دوئم: تمیزداری، تہذیب، شائستگی۔ نہ کہ اُڑا کر رکھ دینے والا انداز۔
غلط طریقہ
غیر متفق۔
بالکل بوگس۔
آپ نے ہمارا وقت برباد کیا۔
کسی اچھے نفسیاتی معالج سے علاج کرائیں۔
شخصیت پر ذاتی حملہ
یا اس کے مکتبہ فکر پر حملہ۔
مکتبہ فکر کے لیڈر پر حملہ۔
یا تحریر کے معیار کا تمسخر اڑانا۔۔۔۔ وغیرہ۔

درست طریقہ
میری رائے میں فلاں نکتہ کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ ۔۔۔۔۔۔
آپ نے اچھا لکھا۔ تاہم، آپ اس موضوع پر مزید ریسرچ کریں تو آپ جان لیں گے کہ یہ موضوع کچھ تشنہ رہ گیا۔ مثلاً ۔۔۔۔۔
خوب۔ مگر اس ساری صورت حال کو یوں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔
پہلے دو پیراگراف کے متن سے متفق ہوں۔
میں اس ساری صورتحال کو ذرا مختلف دیکھتا ہوں۔۔۔
بہت خوب۔ اگر میں اس میں تھوڑا اضافہ کرنے کی جسارت کروں تو یہ کہوں گا کہ۔۔۔
ایسا کرنے سے آپ دیکھیں گے کہ آپ کی بات بھی ڈھنگ سے پہنچ جائے گی اختلاف رائے بھی ہوجائے گا اور اچھا تعلق بھی استوار ہوں اور آپ تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے سب کچھ باآسانی کہہ سکیں گے۔
رہی بات مزاحیہ تبصروں کی، تو بے تکلف دوستوں میں وہ خوب چلا کرتے ہیں, اور دونوں اطراف میں برداشت بھی کیے جاتے ہیں۔ تاہم، اس میں بھی ایک بات نوٹ کر لیں۔
سب کچھ ایک مقررہ حد میں ہو اور آپ سرخ لکیر عبور نہ کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔