ہومتازہ ترینوفاقی حکومت کی محمود اچکزئی کو دوبارہ اسپیکر چیمبر آکر ملاقات کرنے کی دعوت

وفاقی حکومت کی محمود اچکزئی کو دوبارہ اسپیکر چیمبر آکر ملاقات کرنے کی دعوت

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کو دوبارہ اسپیکر چیمبر آکر ملاقات کرنے کی دعوت دیدی۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ملکی مفاد اورآئینی معاملات میں بیٹھنے کیلئے جگہ اہمیت نہیں رکھتی، قائد حزب اختلاف اسپیکر چیمبر ضرور آئیں اور بات کریں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی حکومت اور اپوزیشن کیلئے برابر ہیں، اسپیکر چیمبر حکومتی نہیں، ریاست کی جگہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی غیرجانبدار ہیں۔ اسپیکر کا رویہ ایسا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو ان کے چیمبر آنے پر کوئی شکایت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ان کے دفتر یا چیمبر میں ملاقات سے انکار کردیا تھا۔ محمود خان اچکزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ وزیراعظم سے مسلم لیگ ن کے کسی بھی رہنما کی رہائش گاہ پر ملاقات کرسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔