پشاور (آئی پی ایس ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس دن معاہدہ ہو جاتا تو آج ایمرجنسی نہ لگتی، ہم میں سے کوئی نہیں چاہتا تھا ایمرجنسی لگے۔ سینیٹ میں بات کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہم یہ نہیں کر سکتیکہ فوج اور پولیس والے شہادتیں دیں، ہماری شہادت ہوتی تھیں اور سی ایم ان کے خلاف تقریر کرتے تھے جو شہید ہوئے، ہم نے سیاسی بات کو دہشتگردی سے نتھی نہیں کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ایوان میں مذاکرات ہوئے، ہماری بات چیت شروع ہی دہشتگردی پر ہوئی تھی، دہشتگردی کے 7 سے 8 نکات پر بات ہوئی، اسد قیصر نے کہا ہم ان سب نکات پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اسد قیصر سے کہا آپ کا اور کے پی حکومت کا نقطہ نظر الگ ہے، پہلے کوئی سیاسی بات نہیں ہوئی تھی۔
محسن نقوی نے کہا مذاکرات کے دوران چوتھی دفعہ 6 تبدیلیاں تجویز کی گئیں ہم نے ان سب کو مانا، جب سب طے ہوا تو تحریر وزیراعلی کو دی گئی ، وزیراعلی نے وہ ٹیکسٹ مراد سعید کو بھیجا، اس کے بعد دو دن کی محنت ضائع ہو گئی۔ صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے کہا سہیل آفریدی کو مراد سعید آپریٹ کرتے تھے مراد سعید کہاں ہیں؟ جس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ مراد سعید سے متعلق تمام انفارمیشن ہے آپ کو بتاں گا۔
