ہومپاکستانخیبرپختونخوا: گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلی ہاس اور سیکریٹریٹ سے اسپیشل برانچ کے 48 پولیس اہلکار واپس طلب

خیبرپختونخوا: گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلی ہاس اور سیکریٹریٹ سے اسپیشل برانچ کے 48 پولیس اہلکار واپس طلب

اسلام آباد (آئی پی ایس ) خیبر پختونخوا پولیس کی اسپیشل برانچ نے وزیراعلی سیکریٹریٹ، وزیراعلی ہاس اور وزیراعلی اسکواڈ میں تعینات اپنے 48 اہلکاروں کو فوری طور پر اسپیشل برانچ ہیڈکوارٹرز کے سیکیورٹی سیکشن میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسپیشل برانچ خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر سے 13 اکتوبر 2026 کو جاری ہونے والے تحریری حکم نامے کے مطابق متعلقہ بالائی اور ماتحت اہلکاروں کو فوری طور پر نئی جگہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں سب انسپکٹرز، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز سمیت مجموعی طور پر 48 اہلکاروں کے نام، عہدے اور سروس نمبر درج ہیں۔حکم نامے کی نقل متعلقہ حکام کو اطلاع اور ضروری کارروائی کے لیے ارسال کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد اسمبلی معطل ہوگئی ہے، اور صوبے کے اختیارات گورنر نے سنبھال لیے ہیں۔وفاقی حکومت نے گورنر کی معاونت کے لیے 11 رکنی کونسل کا قیام بھی کردیا ہے، جس میں ٹیکوکریٹس شامل ہیں، جو نظام چلانے میں کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔