ہوماسلام آبادسی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی ،موٹرسائیکلز چوری کرنے والے گینگز کا اہم کارندہ گرفتار، 18 موٹرسائیکلز برآمد

سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی ،موٹرسائیکلز چوری کرنے والے گینگز کا اہم کارندہ گرفتار، 18 موٹرسائیکلز برآمد

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی ،موٹرسائیکلز چوری کرنے والے گینگز کا اہم کارندہ گرفتار، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 18 موٹرسائیکلز برآمد، ملزم نے موٹرسائیکلز چوری کرنے کے لئے ماسٹر چابی بنا رکھی تھی، گھروں ،دوکانوں،پارکنگ،مارکیٹوں میں کھڑی موٹرسائیکلز کو ماسٹر چابی کے ذریعے بڑی آسانی چوری کرکے فرار ہوجاتا، ملزم کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے تفتیش شروع کردی، مزید برآمدگی کی توقعات، کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔