ہومتازہ ترینسی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس کے سہہ روزہ نیلام عام کا کامیاب آغاز، پہلے روز 4پلاٹس 13ارب 80کروڑ روپے سے زائد میں فروخت

سی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس کے سہہ روزہ نیلام عام کا کامیاب آغاز، پہلے روز 4پلاٹس 13ارب 80کروڑ روپے سے زائد میں فروخت

اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کے زیر اہتمام دارالحکومت اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کے سہہ روزہ نیلام عام کا کامیاب آغاز ہوگیا۔ دارالحکومت اسلام آباد میں نیلامی کے پہلے روز مجموعی طور پر 13806 اعشاریہ87ملین روپے میں پلاٹس فروخت ہوئے۔ سہہ روزہ کمرشل پلاٹس کی نیلامی 6 اگست تک جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہے گی اور دارالحکومت اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس خریدنے اور سرمایہ کاری کرنے کا سنہری موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نیلامی کے پہلے روز سیکٹر آئی 9 مرکز کا پلاٹ نمبر 2، جی ون، 529اعشاریہ575ملین روپے میں نیلام ہوا۔ جبکہ بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر 18، 9134 اعشاریہ65 ملین روپے میں نیلام ہوا۔ اسی طرح بلیو ایریا کا ہی پلاٹ نمبر سی ون 3513اعشاریہ32 ملین روپے میں فروخت ہوا۔ جبکہ سیکٹر جی6 آئی اینڈ ٹی، آبپارہ مارکیٹ کا پلاٹ نمبر دو 629اعشاریہ32 ملین روپے میں نیلام ہوا۔ اسطرح نیلامی کے پہلے روز مجموعی طور پر چار پلاٹ 13806 اعشاریہ87ملین روپے کی مالیت میں فروخت ہوئے۔اس موقع پر آکشن کمیٹی نے کہا کہ نیلام عام میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے وژن کے مطابق کاروبار میں آسانیاں، تاجر برادری اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔ چیئرمین آکشن کمیٹی نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں سرمایہ کاری، سروس ڈیلیوری، انفراسٹرکچر کی بہتری اور شہری ضروریات پر خرچ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔چیئرمین اکشن کمیٹی نے مزید کہا کہ نیلام عام سے حاصل ہونی والی آمدن کو شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری ، میگا پراجیکٹس کی تکمیل اور شہریوں کے دیرینہ مسائل جیسے کے سوک ضروریات کی فراہمی اور پانی کے مسائل کے حل کے لئے خرچ کی جائے گی ۔

اسی طرح شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے جاری ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائیگا۔واضح رہے حال ہی میں ڈیویلپرز اور کاروباری برادری کی سہولت کیلئے پارکنگ کے حوالے سے تاریخی فیصلہ کیا گیا۔ جسکے تحت کمرشل بلڈنگز میں پارکنگ کی گنجائش کا معیار 750 مربع فٹ سے بڑھا کر 1000 مربع فٹ کر دیا گیا۔ اس فیصلے کا اطلاق جاری آکشن اور مستقبل میں ہونے والی تمام اوپن آکشنز پر ہوگا۔سہہ روزہ نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں جسمیں کثیر تعداد میں سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی نے شرکت کی۔ نیلامی میں مختلف مراکز، ای 11 ناردرن سٹرپ، ایگرو فارمز سمیت پیٹرول پمپ کے پلاٹس نیلامی کیلئے پیش کئے جا رہے ہیں۔ اسی طرح سہہ روزہ کمرشل پلاٹس کی نیلامی میں بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کی تعمیر شدہ دکانیں بھی شامل ہیں۔ کمرشل پلاٹس پر یو ایس ڈالر میں ادائیگی پر اضافی 5 فیصد رعایت جبکہ کمرشل پلاٹس کی بولی کی منظوری کے 30 دنوں کے اندر یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد رعایت اور پہلی 25 فیصد ادائیگی کے بعد بلڈنگ پلان کی منظوری کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ 75 فیصد ادائیگی پر پلاٹ کا قبضہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائیگا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔چیئرمین اکشن کمیٹی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسی ڈی اے شہری سہولیات میں بہتری، انفراسٹرکچر کی ڈیولپمنٹ اور شہر کی تعمیر و ترقی کو فروغ دینے کیلئے انتہائی پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔