ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مزید تاخیر نہ کی جائے،اورنگزیب خان
اسلام آباد ،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدوریونین چوہدری محمد یسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،سرپرست اعلی حاجی صابر حسین و دیگر عہدیداران نے مجلس شوری کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج سی ڈی اے میں کام کرنے والے ملازمین کو ریفرنڈم رکوانے کی خاطر ایم سی آئی کاحصہ کہنے والا نا اہل ٹولہ محنت کشوں کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے جبکہ گزشتہ تین سالوں سے یہ مزدور دشمن ٹولہ اس بات کا دعویدار تھا کہ ہم نے ایم سی آئی میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو سی ڈی اے میں منتقل کروادیا ہے جبکہ سی ڈی اے کا باشعور محنت کش بخوبی طور پر آگاہ ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ڈی اے مزدور یونین کی دائر کردہ رٹ پٹیشنز2203/2016اور 1593/2020 کے مطابق عدالت یہ واضح طور پر اپنا فیصلہ دے چکی ہے کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام ملازمین سی ڈی اے کا حصہ ہیں اور انکی مرضی کے بغیر انہیں کسی دوسرے ادارے میں نرانسفر نہیں کیا جا سکتا لیکن نوسربازوں کا یہ ٹولہ جس نے اپنا ساڑھے تین سالہ دور کرپشن،اقرباپروری اور لوٹ مار میں گزاراآج اقتدار کا خاتمہ دیکھ کر یہ ریفرنڈم رکوانے کے لیے اپنی بچہ جمہورہ یونین سے ملکر عوامی عدالت کے سامنے پیش ہونے سے خوفزدہ ہے،سی ڈی اے مزدور یونین ہر حال میں انہیں ریفرنڈم کے میدان میں لاکر رہے گی،سی ڈی اے مزدور یونین کے تمام عہدیداران اور کارکن ریفرنڈم کے حوالے سے اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں،سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی اور سنیارٹی کی بنیاد پر پروموشن سمیت دیگر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائے گی اور ہم پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے اور انتظامیہ سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کے پلاٹوں میں مزید تاخیر نہ کی جائے اور انہیں فوری طور پر پلاٹ الاٹ کیے جائیں۔
ریفرنڈم سے بھاگنے والے نا اہل ٹولے کی منافقت بے نقاب ہو چکی،چوہدری محمد یسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
