Thursday, April 30, 2026
ہومبریکنگ نیوزبجلی صارفین کےلئے اچھی خبر، فی یونٹ بجلی ایک ماہ کیلیے سستی ہونے کا امکان

بجلی صارفین کےلئے اچھی خبر، فی یونٹ بجلی ایک ماہ کیلیے سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(آئی پی ایس) بجلی صارفین کیلیے اچھی خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلیے 65 پیسے فی یونٹ کمی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے جون کےلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی جس میں جون کےلئے65 پیسے بجلی فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا 30 جولائی کو سی پی پی اے کی درخوست پر سماعت کریگا، کمی کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔