اسلام آباد (سب نیوز)
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بحرین کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا اور اقوام متحدہ سمیت مختلف کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی پیش رفت کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور مشترکہ ترجیحات کے حصول کے لیے باقاعدہ مشاورت اور قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں کی گفتگو پاکستان اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی و عالمی سطح پر باہمی دلچسپی کے امور میں تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔
پاکستان اور بحرین کا قریبی برادرانہ تعلقات کے فروغ اور اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
