Saturday, June 14, 2025
spot_img
ہومٹاپ سٹوریپاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے، بی جے پی رہنما نے بھی اعتراف کرلیا

پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے، بی جے پی رہنما نے بھی اعتراف کرلیا


بھارتی طیارے گرنے سے متعلق سوالات پورے بھارتی میں اٹھائے جانے لگے۔ تاہم مودی حکومت کے پاس اس حوالے سے کوئی جواب موجود نہیں۔
وہیں اب مودی کی جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما نے بھی بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما بی جے پی سبرامنیئن سوامی نے ایک انٹڑویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔
سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چینی طیارے بہترین ہیں، جبکہ انہوں نے فرانس کے طیاروں کو ناقص قرار دیا۔
بھارتی ائیر چیف کے سنسنی خیز انکشافات، آپریشن سندور نے بھارتی فوج کی نااہلی بے نقاب کر دی
انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ اپوزیشن نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ آخر کتنے طیارے گرے، تو سبرامنیم سوامی نے کہا کہ مودی کے ہوتے ہوئے اس معاملے پر تحقیقات اور سچائی ممکن نہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم نریندر مودی قوم کو طیاروں کے نقصان کے بارے میں اصل حقیقت سے آگاہ کریں گے۔
بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی پہلے بھی مودی حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں، نے مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ مودی کو مہنگی پڑچکی ہے،اس میں انہیں نہ صرف جگ ہنسائی ہوئی بلکہ خود بھارت کے عوام اب پہلے سے زیادہ مودی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔