Monday, June 15, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزفرانس نے اسمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کردیئے

فرانس نے اسمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کردیئے

فرانس کی حکومت نے بلوچستان سے سمگل کیے گئے متعدد تاریخی نوادرات پاکستان کو واپس کر دیئے ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ قیمتی آثار قدیمہ فرانسیسی کسٹمز نے گزشتہ برسوں میں ضبط کیے تھے، جو اب پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کیے گئے ہیں اور انہیں پاکستان بھیج دیا گیا ہے۔
یہ تاریخی نوادرات یونیسکو کے 1970ء کے کنونشن کے تحت ضبط کیے گئے تھے، جس کا مقصد ثقافتی ورثے کی غیرقانونی درآمد، برآمد اور ملکیت کی منتقلی کو روکنا ہے۔ پاکستان اور فرانس دونوں ہی اس معاہدے کے فریق ہیں۔

پاکستانی سفارت خانے اور فرانسیسی حکام کے درمیان طویل تعاون اور کوششوں کے بعد یہ نوادرات محفوظ طریقے سے پاکستان منتقل کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام پاکستان اور فرانس کے درمیان ثقافتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کی ایک اہم مثال ہے۔

پاکستان کے لیے ان نایاب اور تاریخی نوادرات کی واپسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ قدیم تہذیبوں سے ہمارے تعلق کی ایک زندہ علامت ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔