Monday, June 15, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: (آئی پی ایس) ایران امریکہ معاہدہ طے پانے کے بعد عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 720 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 230 روپے بڑھ کر 7 ہزار 509 روپے ہوگئی، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 108 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 4 ہزار 327 ڈالر کا ہو گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔