Friday, June 19, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوز’چین پاکستان کا آئرن برادر‘: اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم

’چین پاکستان کا آئرن برادر‘: اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم

بیجنگ:بیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لو جیان چاؤ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا اور کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست رہا ہے۔

اس موقع پر لو جیان چاؤ نے بھی دوستی کے جذبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو اپنا آئرن برادر سمجھتا ہے اور اس کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ ترجیح دے گا۔

چینی حکام کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی آج چینی وزیر خارجہ سے ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان سہ فریقی ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔