ہومپاکستاننیدرلینڈز کی ایران ،امریکہ امن معاہدے میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف

نیدرلینڈز کی ایران ،امریکہ امن معاہدے میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف

اسلام آباد(آئی پی ایس )نیدرلینڈز نے امن معاہدے کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے اسے مبارکباد پیش کی ہے۔ نیدرلینڈز کے وزیر ٹام بیرینڈسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ان کا ملک مذاکراتی عمل کی حمایت میں پاکستان اور دیگر علاقائی شراکت داروں کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاون اور مثبت عمل کے نتیجے میں یہ خوش آئند پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔ٹام بیرینڈسن کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والا معاہدہ خطے میں، بالخصوص لبنان سمیت دیگر ممالک کے لیے، استحکام اور امن کی جانب ایک امید افزا قدم ہے۔نیدرلینڈز کے وزیر نے اپنے پیغام میں پاکستان کے علاوہ قطر، سعودی عرب اور ترکیہ سمیت دیگر ثالثی کردار ادا کرنے والے ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔