کراچی ،قومی ایئرلائن (پی آئی اے )نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے مسافروں کو دوران پرواز منرل واٹر بوتلوں کی فراہمی روک دی۔پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں سے فوری منرل واٹر کی بوتلیں اٹھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا کے پیش نظر مسافروں کی حفاظت کے لیے سیٹس پر منرل واٹر کی بوتلیں رکھنے کی ہدایات تھیں، لیکن اب مسافروں کو پانی طلب کرنے پر گلاس میں فراہم کیا جائے گا۔پی آئی اے کے مینیجر فلائٹ سروسز نے نوٹیفیکشن جاری کیا جس کے مطابق ٹرانزٹ فلائٹ میں جہاں سہولت دستیاب نہ ہو وہاں عملہ پانی فراہم کرنے کا پابند ہو گا اور عملہ نئی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ لاگ بک کے ذریعے فراہم کرے۔
پی آئی اے کا انوکھا فیصلہ،اندرون ملک سفر کرنیوالوں کومنزل واٹرکی بوتل نہیں ملے گی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
