اسلام آباد، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کی طرف سے اسلام آباد میںکمرشل پلاٹوں کی نیلامی دوسرے روز بھی کنونشن سینٹر میں زور و شور سے جاری،سرمایہ کاروں کی کثیر تعداد نیلامی میں شریک ہے ۔نیلامی کے دوسرے روز پلاٹ نمبر 22 بلیو ایریا کا 8 ارب 79 کڑور جبکہ پلاٹ نمبر سترہ بلیو ایریا کا تین ارب پینتیس کڑور میں فروخت ہوگیا،بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر بائیس7000 سکوائر فٹ پر مشتمل ہے جبکہ بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر سترہ 2666 سکوائر فٹ پر مشتمل ہے۔سی ڈی اے کو ریونیو کی مد میں خاطر آ مدن موصول ہوا۔کمرشل پلاٹس ڈویلپ سیکٹر ڈی ٹوئیلو، جی ٹین، بلیو ایریا، سیکٹر آ ئی ایٹ، ایف ایٹ، ایف الیون اور دیگر سیکٹروں میں دستیاب ہیں۔کمرشل پلاٹس میں ہسپتال، پیٹرول پمپ، ہوٹل، اپارٹمنٹس اور شاپنگ سینٹر کے پلاٹس شامل ہیں۔
اسلام آباد میں سرمایہ کاری کا سنہری موقع،سی ڈی اے کی جانب سے کمرشل پلاٹوں کی نیلامی زوروشور سے جاری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
