ہومپاکستانبھارت نے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا،چوہدری فواد حسین

بھارت نے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا،چوہدری فواد حسین

اسلام آباد،وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری نے کہاہے کہ بھارت نے پانچ غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، صحافیوں کو 5 اگست کو آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنی تھی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ بھارت نے 5 غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ صحافیوں کو 5 اگست کو آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے مطالبہ ہے کہ صحافیوں کو آزاد کشمیر کا دورہ کرنے دیں، صحافیوں کے آزاد کشمیر کے دورے سے حقائق سامنے آسکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔