اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان وچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نومنتخب ایم ایل اے عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے وہ ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کردیا۔خیال رہے کہ قیوم نیازی عباسپور ایل اے 18 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے۔
طویل مشاورت اور تجاویز کے جائزے کے بعد وزیر اعظم پاکستان و چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نومنتخب ایم ایل ائے جناب عبدالقیوم نیازی کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے وہ ایک متحرک اور حقیقی سیاسی کارکن ہیں جن کا دل کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 4, 2021
