ہومپاکستاننئے تعینات ہونیوالے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور چینی کمپنیوں کیساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،وزارت منصوبہ بندی

نئے تعینات ہونیوالے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور چینی کمپنیوں کیساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد(آئی پی ایس )نئے تعینات ہونیوالے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور توانائی، پیٹرو کیمیکلز اور کھاد کی صنعتوں میں تجربہ رکھتے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیہ کے مطابق خالد منصور چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں،خالد منصور سی پیک کے دوسرے مرحلے کو لیڈ کریں گے،سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون پر توجہ دی جائے گی۔مسٹر منصور اوورسیز چیمبر آف کامرس آف انڈسٹری کے صدر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ خالد منصور نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور چینی مالیاتی اداروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔