Thursday, January 23, 2025
ہومبریکنگ نیوزپاکستان اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل ارکان میں شامل ہو گیا

پاکستان اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل ارکان میں شامل ہو گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل ارکان میں شامل ہو گیا۔ یکم جنوری سے پاکستان کی دو سالہ مدت کا آغاز ہو گیا، پاکستان گزشتہ برس سکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوا تھا۔ گزشتہ برس ہونے والی ووٹنگ میں پاکستان نے ایشیا کی سیٹ میں جاپان کی جگہ لی، پاکستان کو جنرل اسمبلی کے 193 رکن ممالک سے 182 ووٹ ملے تھے۔ سکیورٹی کونسل میں امریکا، برطانیہ، روس، چین اور فرانس مستقل جبکہ 10 غیر مستقل ارکان ہوتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔