Friday, December 6, 2024
ہومپاکستانریاستی آپریشن میں 20 پی ٹی آئی سپورٹرز جاں بحق ہوئے،سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

ریاستی آپریشن میں 20 پی ٹی آئی سپورٹرز جاں بحق ہوئے،سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

لاہور (آئی پی ایس )پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے دعوی کیا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف ریاستی آپریشن میں 20 پی ٹی آئی سپورٹرز جاں بحق ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آٹھ کے مکمل کوائف موجود ہیں دیگر کوائف میڈیا کو دے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کو سیدھی گولیاں اور شیل مارے گئے۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس قتل و غارت کے بعد اسلام آباد کے اسپتالوں کو لواحقین کا ریکارڈ نہ دینے کا کہا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔