ہری پور (آئی پی ایس )موٹروے پر خان پور کے قریب آئی جی اسلام آباد کے اسکواڈ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور صفدر شاہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے۔
حادثے میں اہلکار جمیل اور بلال زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ گاڑی کے ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا ہے۔
موٹروے پر آئی جی اسلام آباد کے اسکواڈکی گاڑی کو حادثہ ، ڈرائیور جاں بحق، دو اہلکار زخمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔