لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تحریکِ انصاف کا احتجاج ختم ہونے کے بعد بیان اور احکامات جاری کر دیے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ’بہت شکریہ پنجاب۔۔۔۔۔ پنجاب زندہ باد‘۔
فتنہ اور انتشار پسندوں کا ساتھ نہ دینے پر مریم نواز نے پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب بھر میں راستے کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔
مریم نواز نے کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے اور انتظامیہ کو اشیاء ضروریہ کے نرخ پر کنٹرول کا حکم بھی دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ انتشار پسندوں کے سبب رکاوٹوں پر عوام کی تکالیف کا احساس ہے، عوام کو پہنچنے والی تکالیف اور پریشانی پر بے حد افسوس ہے۔
واضح رہے کہا کہ تحریکِ انصاف نے گزشتہ رات اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کا احتجاج ختم ہونے پر مریم نواز نے نعرہ لگا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔