کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی تاریخی مندی کے بعد آج زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور کاروبار کے آغاز پر ہی بینچ مارک کے ایس ای -100 انڈیکس 3200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے 97 ہزار 840 پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) میں تاریخی مندی دیکھی گئی تھی۔
تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد آج کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ’منگل‘ کو کاروبار کے آغاز پر بینچ مارک- کے ایس ای 100 انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، تاہم دوپہر کے بعد مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی اور دن کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 505 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آج کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھنے میں آ رہا ہے اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 3265 پوائنٹس (3.35 فیصد) اضافے سے 97 ہزار 840 پر پہنچ گیا ہے جو گزشتہ روز 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اسلام آباد میں احتجاج کے خاتمے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 3200 پوائنٹس کا اضافہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔