Tuesday, May 19, 2026
ہومتازہ ترینبانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل

راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز میڈیکل ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ ڈاکٹر عارف خان اور پروفیسر ندیم قریشی نے کیا، جبکہ ماہرِ امراضِ چشم کو پمز میڈیکل ٹیم کی معاونت بھی حاصل تھی۔ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ معائنہ کیا، جبکہ متاثرہ آنکھ کے علاوہ بھی مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔ڈاکٹروں کی ٹیم تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہی۔میڈیکل ٹیم اپنی رپورٹ کمشنر اسلام آباد کو پیش کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔