Friday, December 6, 2024
ہومکھیلٹی 10 لیگز مزید ٹیلنٹ سامنے لانے میں مددگار ثابت ہوں گی، متھیشا پتھیرانا

ٹی 10 لیگز مزید ٹیلنٹ سامنے لانے میں مددگار ثابت ہوں گی، متھیشا پتھیرانا

ابوظہبی :سری لنکا کے نوجوان اور باصلاحیت باؤلر ماتھیشا پتھیرانا نے ٹی 10 فارمیٹ کی حمایت کی ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ یہ گیند بازوں کے لئے کھیل کی قدرے مشکل شکل ہے۔ وہ 2024 میں ابوظبی ٹی 10 میں نیو یارک اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیل رہے ہیںانہوں نے کہ اکہ وہ واقعی یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جب وہ 17 برس کے تھے ایک کھلاڑی کے طور پر یہ ان کی پہلی لیگ تھی۔ میں واقعی اس کے بارے میں پرجوش ہوں. یہ گیند بازوں کے لئے بہت مشکل فارمیٹ ہے۔ یہ تیز ترین فارمیٹ ہے اس لئے مجھے واقعی یہ پسند ہے. ہمارے پاس سری لنکا ٹی 10 بھی ہے۔ سری لنکا میں بھی اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد بہت اچھا ہے۔دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے کسی قسم کے دباؤ میں نہیں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ دفاعی چیمپیئن کے لیے ایک نیا آغاز ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔