اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کو مفت تعلیم دینے کا کوٹہ مقرر کردیا، جو کہ ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے سالانہ ہے۔ جس کے معیار کا تعین کر لیا گیا ہے ۔ جس کے تحت کریئر سکالرشپ ٹیسٹ ہر سال منعقد کیا جائے گا۔ 2026میں ٹیسٹ میں 60 فیصد نمبر لینے یتیم طلبا کو ایک سال مفت تعلیم دینے کا سرٹیفیکیٹ دے دیا گیا ہے۔
مفت تعلیم لینے والے بچوں کو سکول/ کالج میں ہونے والے ہر ماہانہ اور دیگر ٹیسٹوں میں 60 فیصد نمبر لینے سے مشروط کیا گیا ہے ۔ یتیم بچوں کو مفت تعلیم دینے کے مرحلہ وار اغراض و مقاصد میں انکو معاشرے کا کامیاب انسان بنانا ہے ۔ دوسرا مقصد 60 نمبروں کی بنیاد پر انکو فیڈرل بورڈ کے نتائج میں میرٹ سکالرشپ لینے کے لئے متحرک رکھنا ہے ۔ اپنے ایک ادارتی پالیسی بیان میںانہوں نے کہا کہ کریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز فلاحی ، فکری اور نظریاتی تعلیمی ادارے ہیں ۔ جس کی سوچ و نظریہ سستی اور معیاری تعلیم دے کر ملک کے لئے محنتی ، ایماندار افراد اور قیادت تیار کرنا ہے ۔ تاہم 60 فیصد سے کم نمبر لینے والے یتیم بچوں کی تعلیم کی ذمہ داری کوئی بھی لے سکتا ہے ۔ اس امر کی تکمیل کے لئے صاحب ثروت افراد سے ملاقات کے لیے اندورن ملک اور بیرون ممالک جاں گا۔ یتیم بچوں کے سر پر ہاتھ رکھنا حکم الہی ہے۔ جس سے انسان اللہ سے کاروبار کر کے اپنی دنیا اور آخرت سنوار سکتا ہے
