Sunday, May 24, 2026
ہومکھیلپشاور سے اسکردو 800 کلو میٹر نان اسٹاپ دوڑ، مسعود خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پشاور سے اسکردو 800 کلو میٹر نان اسٹاپ دوڑ، مسعود خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستانی ایتھلیٹ مسعود خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ایتھلیٹ مسعود خان نے پشاور سے اسکردو تک 800 کلو میٹر نان اسٹاپ دوڑ لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
مسعود خان نے قراقرم ہائی وے کے دشوار گزار پہاڑی راستوں اور گلگت بلتستان کی وادیوں کو عبور کیا۔
ایتھلیٹ مسعود خان نے کہا کہ آج پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، پشاور سے اسکردو تک طویل دوڑ انوکھا اور اپنی نوعیت کاپہلا کارنامہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 810 کلو میٹر کا یہ عالمی ریکارڈ صرف 9 دن میں مکمل کیا، 800 کلو میٹر کا ہدف پورا ہونا میرے اور ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔