Sunday, May 24, 2026
ہومتازہ ترینترکیہ کی بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

ترکیہ کی بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

انقرہ(سب نیوز)ترکیہ کی پارلیمنٹ کے رکن اور ترکیہ-پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے صدر علی شاہین نے پاکستان کے بلوچستان علاقے میں مسافر ٹرین پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے سرکاری بیان میںعلی شاہین نے پاکستان کے ساتھ ترکیہ کی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور برادرانہ قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد رہنے کی تلقین کی۔

علی شاہین نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہمیں بلوچستان میں مسافر ٹرین پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ پاکستان اکیلا نہیں ہے۔ ہم کبھی بھی دہشت گردی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے،۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ پاکستان کی تمام قسم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور حمایت کرتا ہے اور سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔ترکیہ اور پاکستان گہری برادرانہ روابط، مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور تاریخی بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک امن، استحکام اور علاقائی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔