Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستاندہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کا عزم کمزور نہیں کرسکتیں،وزیراعظم

دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کا عزم کمزور نہیں کرسکتیں،وزیراعظم

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف نے چمن پھاٹک کوئٹہ کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستانی عوام کا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں شہبازشریف کا مزید کہنا تھا دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ، کئی افراد زخمی ہوئے ۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے ۔ وزیراعظم نے شہدا کے اہلخانہ سیدلی ہمدردی و تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پوری قوم غم کی اس گھڑی میں بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔