Saturday, December 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزایک شخص ایک جماعت کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنا رہا ہے: ملک محمد احمد خان

ایک شخص ایک جماعت کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنا رہا ہے: ملک محمد احمد خان

لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ایک شخص ایک جماعت کے ذریعے پورے ملک کو یرغمال بنا رہا ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی جماعت یا تحریک کا مقصد عوام کی بھلائی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں حکومت سے کہوں گا خدارا اسے زبردستی روکے، ان پر ایک چھوٹے سے واقعے کا الزام نہیں بلکہ 9 مئی کا الزام ہے۔
ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک، ملک کی فوج اور اداروں پر حملہ کیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ایک صوبے کا وزیرِ اعلیٰ بلوائیوں کو لے کر وفاق پر حملہ آوور ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔