Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانپاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گی، صدر ن لیگ نواز شریف

پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گی، صدر ن لیگ نواز شریف

لاہور (سب نیوز)سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد اور نیک تمناوں کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوستی ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گی۔اپنے پیغام میں نواز شریف نے کہاکہ پاکستان اور چین کی شراکت داری ترقی، خوشحالی اور تزویراتی تعاون کی مضبوط بنیاد ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ پاکستان کا آہنی برادرانہ تعلق باہمی اعتماد، مشترکہ وژن اور گہری دوستی پر قائم ہے، جو آنے والی نسلوں تک اقتصادی خوشحالی اور علاقائی استحکام کی راہ ہموار کرتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ باہمی احترام، اعتماد اور امن و ترقی کے مشترکہ عزم پر مبنی پاک چین ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری نے اقتصادی تعاون، انفراسٹرکچر اور علاقائی روابط کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔نواز شریف نے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن)اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان سیاسی جماعتوں کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پاک چین دوستی ہمیشہ زندہ و تابندہ رہے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔