ہرارے (آئی پی ایس )پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 80 رنز سے شکست دیدی۔
3 میچوں پر مشتمل سیریز کا بلاوایو میں کھیلا گیا پہلا میچ بارش کے باعث جاری نہ رہ سکا اور زمبابوے کو فاتح قرار دیا گیا، قومی ٹیم نے 206 رنز کے ہدف کے جواب میں 21اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 60رنز اسکور کیے، جہاں پاکستانی ٹیم کے 5کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہوگئی، دونوں اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بالترتیب 11 اور ایک رن بنا کر فاسٹ بالر بلیسنگ مزار بانی کا شکار بنے۔اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر سینچری اسکور کرنے والے کامران غلام بیٹنگ کرنے آئے تاہم وہ بھی پچ پر زیادہ دیر ٹھہر نہ سکے اور 17 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے، انہیں سین ولیمز نے آوٹ کیا۔
12اوورز میں مجموعی طور پر 40 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد آسان ہدف مشکل دکھائی دینے لگا، اس موقع پر بیٹنگ کے لیے موجود نائب کپتان آغا سلمان اور ڈیبیو کرنے والے حیسب اللہ خان سے توقع کی جارہی تھی کہ وہ اننگز کو سنبھالیں گے لیکن دونوں جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔آغا سلمان 4 اور حسیب اللہ خان بغیر کوئی رن بنائے سکندر رضا کا شکار بنے، اس کے بعد آنے والے بلے باز عرفان خان 7 رن بنا سکے اور سین ولیمز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
کریز پر موجود کپتان محمد رضوان پر اعتماد دکھائی دیے، وہ 19 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے تاہم میچ بارش کے باعث روک دیا گیا اور قومی ٹیم ہدف سے 80 رنز پیچھے ہونے کی وجہ سے شکست سے دوچار ہوگئی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بلاوائیو میں کھیلا گیا، جہاں میزبان ٹیم 40.2 اوور میں 205 رنز بنانے کے بعد آٹ ہوئی، قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فیصل اکرم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلا ون ڈے، زمبابوے نے پاکستان کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 80رنز سے شکست دیدی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔