Friday, December 6, 2024
ہومپاکستانقوم نے احتجاج کے نام پر تحریک انصاف کی فساد کی کال کو مسترد کردیا، پیپلزپارٹی

قوم نے احتجاج کے نام پر تحریک انصاف کی فساد کی کال کو مسترد کردیا، پیپلزپارٹی

کراچی(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں، قوم نے قوم نے احتجاج کے نام پر فساد کی کال کو مسترد کردیا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت قیام امن کے بجائے مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنے میں مصروف ہے، کرم میں بے گناہوں کے قتل کے واقعات پر وزیر اعلی کے پی کے اور پی ٹی آئی کیوں خاموش ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور خیبرپختونخواہ حکومت کے لیے انسانی جانوں سے زیادہ اپنی قیادت عزیز ہے، تحریک انصاف کا ہر احتجاج دوسرے ممالک کے سربراہان کی آمد پر ہی کیوں ہوتاہے؟۔انہوں نے کہا کہ یہ عناصر اسلام آباد پر حملہ آور ہوکر قومی مجرم کو رہا کرانا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی جمہوری طرز پر احتجاج اور قانون کے دائرے میں نہیں انتشار اور پرتشدد کارروائیوں کے زریعے اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سوال کریں کہ عمران کے بچے اس احتجاج میں لاٹھی اور صعو بتیں برداشت کرنے کیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کے احتجاج کے نام پر فساد کو قوم نے مسترد کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔