ہومبریکنگ نیوزوفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7ای کالعدم قرار دے دیا

وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کا سیکشن 7ای کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس قانون کا سیکشن7ای کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے سیکشن 7ای کی بحالی کے لیے دائر ایف بی آر کی اپیلیں بھی خارج کردیں جبکہ سیکشن7ای کے تحت ایف بی آر کے اٹھائے گئے تمام اقدامات بھی کالعدم قرار دے دیے گئے۔
سیکشن 7ای کے تحت ایسے پلاٹس پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو زیرِ استعمال نہیں تھے۔
پشاور، بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس نے سیکشن 7E کو کالعدم قرار دیا تھا جبکہ اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس نے سیکشن 7ای کو آئین کے مطابق قرار دیا تھا۔
آئینی عدالت نے اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف شہریوں کی اپیلیں منظور کرلیں۔
وفاقی آئینی عدالت نے سیکشن 7ای سے متعلق کیس کا فیصلہ 30 اپریل کو محفوظ کیا تھا۔

عدالتی فیصلے سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔