اسلام آباد (آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 24 نومبر کے احتجاج کے معاملے پر شاہ محمود قریشی نے جیل سے خط لکھ دیا۔شاہ محمود قریشی نے خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر پاکستان کا ہر شہری باہر نکلے گا، شہری احتجاج کے دوران کوئی ایسا غیر قانونی اقدام نہ کریں، جس سے حکومت کوئی جھوٹا بیانیہ بنائے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید لکھا کہ پولیس غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز رہے، پولیس دفعہ 144 نافذ کرکے شہریوں کو نہیں روک سکتی، پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے۔شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین سمیت دیگر ملزمان نے 9مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق مقدمے میں عائد فرد جرم کو چیلنج کردیا۔
چوبیس نومبر پی ٹی آئی احتجاج، شاہ محمود قریشی نے جیل سے اہم خط لکھ دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔