Sunday, December 8, 2024
ہومپاکستانغیرسیاسی خاتون جلسے جلوسوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،عظمی بخاری کی بشری بی بی پر تنقید

غیرسیاسی خاتون جلسے جلوسوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے،عظمی بخاری کی بشری بی بی پر تنقید

لاہور (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں، بشری بی بی کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ وہ غیرسیاسی خاتون ہیں لیکن حیرت ہے کہ ایک غیرسیاسی خاتون جلسے جلوسوں کی منصوبہ بندی کرتی ہے۔
انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاتون اتنی غیرسیاسی ہیں کہ ماضی میں ایک وزیراعظم کو کنٹرول کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا وزیراعلی سرکاری وسائل ریاست کے خلاف استعمال کررہا ہے، جبکہ ان کے اپنے صوبے میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے۔
عظمی بخاری نے کہا کہ آج علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد گفتگو کیے بغیر چلے گئے، کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں فتنہ فساد برپا کرنا چاہتی ہے، ان کو لاشیں چاہییں، لیکن پاکستان کے عوام ان کی آواز پر کان نہیں دھریں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیں، علی امین گنڈاپور فساد کی سیاست کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کا وزیراعلی الجہاد الجہاد کے نعرے لگا رہا ہے، بشری بی بی کے سامنے سارے ایم این اے اور ایم پی ایز اچھے بچے بن کر بیٹھے ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔