Saturday, December 7, 2024
ہومپنجابوزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام کا اعلان

لاہور: (آئی پی ایس)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو وظائف دینے کے لئے 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے 68 ہزار سے زیادہ طلبہ نے درخواستیں جمع کروا دیں، سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلبہ نے اپلائی کیا۔

انہوں نے کہا کہ 130 ارب روپے کا ہونہار سکالرشپ پروگرام تعلیم دوست اور وزیراعلیٰ کا شاندار اقدام ہے، سکیم کے تحت 68 ڈسپلن/ مضامین کے طلبہ کو سکالرشپ دی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ہر سال 30 ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلبہ کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی، سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔