Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانخزانہ خالی ،عوام معاشی مشکلات کا شکار مگر چیئرمین ایچ ای سی بھاری بھرکم تنخواہ و مراعات لیں گے ،تفصیلات سب نیوز پر

خزانہ خالی ،عوام معاشی مشکلات کا شکار مگر چیئرمین ایچ ای سی بھاری بھرکم تنخواہ و مراعات لیں گے ،تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزارتِ تعلیم نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نئے مراعاتی پیکج کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بنیادی تنخواہ 10لاکھ روپے سے بڑھا کر 11لاکھ روپے ماہانہ مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ بنیادی تنخواہ کے علاوہ 20فیصد ہاوس رینٹ بھی دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایچ ای سی کو ماہانہ 2لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے تک ہاوس رینٹ فراہم کیا جائے گا، یوٹیلیٹی بلز کی مد میں ایک لاکھ سے ایک لاکھ 20ہزار روپے تک ادا کیے جائیں گے۔چیئرمین ایچ ای سی کو بغیر کسی حد کے پٹرول، سرکاری گاڑی اور ڈرائیور کی سہولت میسر ہوگی۔ سرکاری گاڑی کو سرکاری اور نجی دونوں مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت بھی ہوگی۔

اس کے علاوہ ملکی و غیر ملکی دوروں کیلئے قواعد و ضوابط کے مطابق ٹی اے/ڈی اے دیا جائے گا، جبکہ پینل اور سرکاری ہسپتالوں سے مکمل طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔چیئرمین ایچ ای سی قانون اور رولز کے تحت چھٹیوں کے اہل ہوں گے، جبکہ ایک سال کی سروس مکمل ہونے پر بطور گریجویٹی ایک ماہ کی تنخواہ بھی ادا کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔