گجرات( سب نیوز)
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکاری تعلیمی نظام میں بہتری لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیئرمین ایسوسی ایشن آف آل ایفیلیٹڈ انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کہا کہ پنجاب میں انٹرنیٹ کے بورڈ امتحانات 15 جون سے شروع ہونے پر یکم مئی سے سرکاری کالجز میں تعلیمی سرگرمیاں ختم کر کے چھٹیاں دے دی گئیں ہیں۔
جس کی وجہ والدین میں بے چینی پائی جارہی ہے ۔جاوید انتظار نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری کالجز میں بورڈ کے امتحانات شروع ہونے سے پانچ دن پہلے تک شیڈول کے مطابق امتحانات کی تیاری کروائی جائے۔ پنجاب حکومت کیطرف سے ایسی چھٹیوں کا کوئی حکم نہیں آیا ۔ تاہم سرکاری کالجز کی انتظامیہ اور اساتذہ از خود چھٹیاں دے کر طلباء کا قیمتی وقت برباد کر رہے ہیں ۔
ایسوسی ایشن آف آل ایفیلیٹڈ انسٹیٹیوشنز تعلیم کے خلاف ایسے منطق اور دلیل سے عاری اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ ایسوسی ایشن آف آل ایفیلیٹڈ انسٹیٹیوشنز ( AAI) صوبہ پنجاب میں جون میں تنظیمی عمل شروع کرے گی۔ جاوید انتظار نے کہا کہ پنجاب میں تعلیمی نظام کی جانچ پڑتال کی سخت ضرورت ہے۔ حکومت پنجاب کی تعلیم سے چشم پوشی ناقابل فہم عمل ہے
