اسلام آباد(سب نیوز)وزیرداخلہ محسن نقوی کا سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔سعودی وزارت داخلہ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹس ایکس کے مطابق دونوں وزرائے داخلہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب،سعودی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ دوران گفتگو شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور محسن نقوی نے دونوں برادر ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون،ہم آہنگی کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔علاوہ ازیں محسن نقوی انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام کو درپیش کسی بھی چیلنج کے خلاف پاکستان کی جانب سے بھرپور یکجہتی کا اعادہ کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
