Friday, May 22, 2026
ہومپاکستانپی ٹی آئی اب ٹک ٹاک کی حد تک تحریک چلا رہی ہے ،طلال چودھری

پی ٹی آئی اب ٹک ٹاک کی حد تک تحریک چلا رہی ہے ،طلال چودھری

اسلام آباد(سب نیوز)وزیرمملکت داخلہ سینیٹر طلال چودھری نیپاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کو ٹک ٹاک تحریک کا نام دے دیا، کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کوئی پیشگی شرط قابل قبول نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی فرد واحد سے متعلق بات چیت ہوگی۔پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت نے پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کو ناکام قرار دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اب ٹک ٹاک کی حد تک تحریک چلا رہی ہے ۔ اسمبلیوں سے استعفے، سول نافرمانی اور آئی ایم ایف کو خط کے بعد بات ملاقات تک آگئی ہے۔ یہ گھر سے نکلتے ہی ٹک ٹاک بنانے کے لیے ہیں۔ غمگین گانے والی ٹک ٹاک بنا کر یہ واپس چل پڑتے ہیں ۔ پولیس افسر سے بدتمیزی کرنے والے سہیل آفریدی خود بے نقاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی حکومتی پیشکش سے متعلق طلال چودھری نے واضح کیا کہ مذاکرات کے آغاز سے پہلے پی ٹی آئی کی کوئی شرط قابل قبول نہیں ہوگی نہ ہی کسی خاص فرد سے متعلق بات چیت نہیں ہوگی ۔

عدالتی فیصلوں کی موجودگی میں ہم کچھ نہیں کرسکتے ۔ پی ٹی آئی والے ڈیل پیکج لے کر حکومت کے پاس آتے ہیں ۔حکومت نے کبھی پی ٹی آئی کو ڈیل کی پیشکش نہیں کی ۔ بانی پی ٹی آئی کا غیر سیاسی رویہ ہے جس کے وہ خود بھی وکٹم ہیں ۔ انہوں نے وکلا کو پارٹی ادھار دی ہوئی ہے ۔ ان کی پارٹی کے لوگ استعفے یا اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں۔ علیمہ خان چاہتی کہ بھائی سے کوئی حادثہ ہو اور قیادت ان کے ہاتھ میں آئے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔