Saturday, December 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزپنجاب حکومت کی سموگ کنٹرول کرنے کیلئے جدید حکمت عملی تیار

پنجاب حکومت کی سموگ کنٹرول کرنے کیلئے جدید حکمت عملی تیار

لاہور: پنجاب حکومت نے سموگ کنٹرول کرنے کیلئے جدید حکمت عملی تیار کر لی۔

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ سموگ کو کنٹرول کرنے کی استعداد کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، حکمت عملی کے مطابق ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم کو جدید بنایا جائے گا۔

سموگ کنٹرول کے منصوبوں کیلئے 5 ارب 38 کروڑ 10 لاکھ روپے کی منظوری دی جائے گی، فوگ کینن اور فیول سیل پوائنٹس کی بھی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق ہائی اے کیو آئی علاقوں میں فوگ کینن نصب کی جائیگی، فوگ کینن کی مدد سے فضا کو صاف کرنے میں مدد ملے گی، چھوٹے فوگ پارٹیکلز سے فضا کو بآسانی صاف کیا جا سکے گا۔

جدید حکمت عملی کے ذریعے ناقص فیول سے بننے والے زہریلے دھویں کو کنٹرول کیا جائے گا، گاڑیوں کے اخراج کی جانچ پڑتال بھی بڑھائی جائے گی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔