Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزکالعدم ایکشن کمیٹی کے 3 افراد اپنی ہی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے: ترجمان آئی جی آزاد کشمیر

کالعدم ایکشن کمیٹی کے 3 افراد اپنی ہی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے: ترجمان آئی جی آزاد کشمیر

راولاکوٹ: (آئی پی ایس) ترجمان آئی جی پولیس آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کو منتشر کر کے امن و امان بحال کر دیا گیا، کالعدم ایکشن کمیٹی کے 3 افراد اپنی ہی فائرنگ سے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ شام مسلح عناصرنے راولاکوٹ میں امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی، مسلح شرپسندوں نے مختلف مقامات پر آگ لگائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر منصوبہ بندی کے تحت فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ونجی املاک کو نقصان پہنچایا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیشہ ورانہ مہارت، تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، اہلکاروں نے نہایت منظم اور محدود نوعیت کی کارروائی کر کے سی ایم ایچ راولا کوٹ کا محاصرہ ختم کرایا، کارروائی کے دوران شہریوں، مریضوں، طبی عملے اور سرکاری املاک کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی۔

ترجمان آئی جی پولیس آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ 6 جون سے اب تک پر تشدد عناصر کی فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شہید ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ شرپسند عناصر کو منتشر کیا جا چکا ہے، امن و امان کو بحال کر دیا گیا، کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح اور پرتشدد شرپسندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، انتشار پھیلانے والے سرغنہ و کارکنان کو جلد ہی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مظفرآباد میں بھی معمولاتِ زندگی معمول پر، احتجاجی کال مسترد

دوسری جانب مظفرآباد میں بھی دیگر شہروں کی طرح معمولاتِ زندگی رواں دواں ہیں اور روزمرہ سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں، شہر میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز اور سماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں جبکہ شہری اپنے روزمرہ امور میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح مظفرآباد کے باشعور عوام نے بھی نام نہاد احتجاجی کال کو یکسر مسترد کرتے ہوئے معمولاتِ زندگی کو متاثر ہونے سے بچایا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ امن، استحکام اور ترقی کے تسلسل کے خواہاں ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔