Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانآزاد کشمیر سے متعلق غیر ملکیوں اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے بیانات مسترد

آزاد کشمیر سے متعلق غیر ملکیوں اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے بیانات مسترد

اسلام آباد (سب نیوز)ترجمان دفتر خارجہ نے آزاد جموں و کشمیر سے متعلق غیر ضروری اور بے بنیاد بیانات مسترد کر دیئے۔دفتر خارجہ کے مطابق برطانیہ میں مقیم بعض حلقوں نے کشمیر سے متعلق حقائق سے عاری تبصرے کیے، پاکستان اور آزاد کشمیر کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بہتر ہوگا یہی افراد اپنے ملک میں مثبت کردار ادا کریں، یہ تبصرے تاریخی پس منظر سے ناواقف ہیں، اس طرح کے بیانات اور تبصرے حقائق کو نظر انداز کرنے کی عکاسی کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک خودمختار اور جمہوری ریاست ہے، پاکستان دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر یقین رکھتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دوسرے ممالک سے بھی عدم مداخلت کی توقع کرتا ہے، برطانوی حکومت کالعدم تنظیموں کی حمایت کرنے والے عناصر کو آگاہ کرے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت ان عناصر کو متنبہ کرے کہ ایسے اقدامات سے باز رہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔